فوڈ اتھارٹی : مغلپورہ میں 1 ہزار کلو جعلی مکھن تلف

فوڈ اتھارٹی : مغلپورہ میں 1 ہزار کلو جعلی مکھن تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی فوڈاتھارٹی کی سربراہی میں مغلپورہ میں کارروائی کے دوران ایک ہزار کلو جعلی مکھن تلف کر دیا گیا ۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے مشتاق ڈیری پروڈکشن میں موجود مکھن کا سیمپل فیل ہونے کی بنا پر کارروائی کی گئی۔سابق ہدایات کی خلاف ورزیاں،نامکمل لیبلنگ اور غیر معیاری سٹوریج بھی پائی گئی۔پروڈکشن یونٹ کوقوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بنا پر اصلاحی نوٹسز اور جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں۔

ڈیری پراڈکٹس کے نام پر غیر معیاری اجزا سے تیار اشیا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صوبہ بھر میں عوام تک خالص،معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں