ایل ڈی اے ملازمین ‘ ساڑھے 5کروڑ کے جعلی میڈیکل بلز

ایل ڈی اے ملازمین ‘ ساڑھے 5کروڑ کے جعلی میڈیکل بلز

لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے میں ادویات کے بلوں کا ایک اور مبینہ سکینڈل سامنے آگیا۔

افسروں و ملازمین نے مبینہ بوگس بلوں کے ذریعے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے کی درخواستیں جمع کرادیں، ایل ڈی اے نے پراسیس روک کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فروری 2017 کے بعد جنوری 2021 میں ایل ڈی اے میں دوبارہ ادویات سکینڈل سامنے آگیا۔

کورونا وائرس کے علاج معالجے پر آنے والے اخراجات کے مبینہ بوگس بلز بنائے گئے ،بلز میں مبینہ طور پر سٹیرائیڈز اور کمروں کے اخراجات بھی شامل کئے گئے ۔ ایل ڈی اے میڈیکل پالیسی کے مطابق سٹیرائیڈز کے بل ادا نہیں کئے جاتے ۔ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر زونگ نے مبینہ بوگس بلز پر تحقیقات کا آغاز کر دیااورمتعلقہ ہسپتالوں سے بلز کی چیکنگ کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا،تصدیق نہ ہونے پر متعلقہ افسر و ملازم کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں