ڈپٹی کمشنرز کو چکن کی قیمت کے تعین کیلئے ہدایات

ڈپٹی کمشنرز کو چکن کی قیمت کے تعین کیلئے ہدایات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ انڈسٹریز نے ڈپٹی کمشنرز کو چکن کی قیمت کے تعین کیلئے ہدایات جاری کردیں ،سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے ۔

کمیٹی میں پولٹری ٹریڈرز،لائیو سٹاک ،مارکیٹ کمیٹی کا نمائندہ شامل ہوگا، پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز/کنٹرولرجنرل کمیٹی کے کنوینرز ہونگے ،کمیٹی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد روزانہ چکن کی قیمت کا تعین کرے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں