اغواء ہونے والی طالبہ کو پولیس 3روز بعد بھی بازیاب نہ کرسکی
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)سمن آباد کالج سے 22 طالبہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ، مغویہ اپنی مرضی سے کالج سے باہر نکلی ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں مغویہ کو کالج سے باہر جاتے دیکھا جاسکتا ہے ، مغویہ اپنے بھائی کے ساتھ ساڑھے آٹھ بجے کالج آئی ۔ مغویہ ساڑھے بارہ بجے کالج سے پیدل نکلی اور چلی گئی ۔ ملت پارک پولیس نے مغویہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ تین روز گزرنے کے بعد بھی پولیس تاحال مغویہ کا سراغ نہ لگا سکی۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ طالبہ اغوا ہوئی یا اپنی مرضی سے گئی ،تمام پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے ۔