60ہزار رشوت لینے کے الزام میں ڈائریکٹر ایڈمن واسا معطل

60ہزار رشوت لینے کے الزام  میں ڈائریکٹر ایڈمن واسا معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا میں نوکری پر بحال کرنے کے لیے مبینہ طور پر رشوت وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔

 رشوت لینے والے واسا ملازم کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا، عادل مسیح کو بحال کرنے کے عوض 60 ہزار روپے رشوت کا تقاضا کیا گیا، ڈائریکٹر ایڈمن جارج مسیح کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معطلی کے آرڈر جاری کر دئیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں