ایس ایچ او ہنجروال کو شو کاز نوٹس جاری

 ایس ایچ او ہنجروال کو شو کاز نوٹس جاری

لاہور(عدالتی رپورٹر)ضلع کچہری نے ایس ایچ او ہنجروال کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں چالان عدالت نہ پیش کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رانا شفیق الرحمان نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے کے مطابق تھانہ ہنجروال کے ایس ایچ او نے متعدد بار کہنے پر بھی کیس کا چالان پیش نہ کیا ، چالان عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ سے مقدمہ التوا کا شکار ہے ، ایس ایچ او تھانہ ہنجروال 26 جنوری تک کیس کا چالان عدالت میں پیش کرے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں