فریقین میں سمجھوتہ، نکاح پر نکاح کرنیوالی خاتون بری

فریقین میں سمجھوتہ، نکاح  پر نکاح کرنیوالی خاتون بری

لاہور(عدالتی رپورٹر) ضلع کچہری نے نکاح پر نکاح کرنے والی خاتون کو بری کر دیا، عدالت نے فریقین کے درمیان سمجھوتہ ہونے کی بنیاد پر ملزمہ عابدہ کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج عامر نذیر اعوان نے ملزمہ عابدہ اور اسکے شوہر احمد کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ ایف آئی آر کے مطابق میری بیوی عابدہ نے میرے نکاح میں ہونے کے باوجود دوسرا نکاح کر لیا، عابدہ نے مذہب تبدیل کرنے کے بہانے دوسرا نکاح کیا۔عابدہ کے مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ دوسرے نکاح سے پہلے میں نے بھی مذہب تبدیل کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں