اسلام پورہ تھانے میں ملزموں کی ٹک ٹاک، محرر معطل ایس ایچ او بھی چارج شیٹ

اسلام پورہ تھانے میں ملزموں  کی ٹک ٹاک، محرر معطل ایس ایچ او بھی چارج شیٹ

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)اسلامپورہ تھانے کی حوالات میں بند نامزد ملزموں نے اپنی تصاویر کے ذریعے ٹک ٹاک بنائی، عبدالرحمان اور ہیرا نامی ملزموں کی ٹک ٹاک کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔

ٹک ٹاک کی ویڈیو ان دونوں کے ساتھی ملزم قدیر کی جانب سے تھانے کے اندر دوران ملاقات اپلوڈ کی گئی ۔ ٹک ٹاک بنانے والا قدیر بھی مقدمہ میں نامزد ملزم ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محرر اسلامپورہ عامر جاوید کو معطل کر دیا۔

ہیڈ کانسٹیبل عامر جاوید کوپولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم، چارج شیٹ جاری کیاگیا۔ ایس ایچ اواسلامپورہ کوبھی چارج شیٹ جاری کی گئی اور ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کو معاملہ کی مزیدانکوائری کا حکم دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں