گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت ملزم کا3روزہ جسمانی ریمانڈ

 گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت  ملزم کا3روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(عدالتی رپورٹر)ضلع کچہری میں مانگا منڈی میں غیر قانونی گردوں کی خرید و فروخت کرنے والے ڈاکٹر کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نے ملزم فہیم اسلم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ مانگا منڈی میں گردوں کی خریدوفروخت کرنے والا بڑا گروہ منظر عام لایا گیا ہے ، دلاور حسین کے گردے خراب تھے ، منیر نامی بندے نے نوروز ہسپتال میں جانے کو کہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں