ہائیکورٹ بار کے انتخابات ، کاغذات کی جانچ پڑتال آج او رکل ہوگی

ہائیکورٹ بار کے انتخابات ، کاغذات  کی جانچ پڑتال آج او رکل ہوگی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 20 اور 21 جنوری کو ہوگی، انتخابات 26 فروری کو ہوں گے ۔

 لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں چار عہدوں کے لئے 17 امیدوار میدان میں ہیں ،ہائیکورٹ بار کے صدر کے لئے سردار اکبر علی ڈوگر اور رانا اسد اللہ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ،نائب صدر کے لئے 5، سیکرٹری کے عہدے کے لئے 4 اور فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے 6 امیدوار مد مقابل ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں