ایل ڈی اے کے اثاثہ جات کونیلام کرنے کا فیصلہ

 ایل ڈی اے کے اثاثہ جات کونیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )آمدن میں اضافہ کے لئے ایل ڈی اے کے اثاثہ جات کو نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایل ڈی اے کے تمام ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹس کو اثاثہ جات کی فہرست بنانے کا حکم دے دیا گیا، ایل ڈی اے کی آمدن میں اضافے کے لیے پراپرٹیز کو نیلام کیا جائے گا، ایل ڈی اے کے 16 افسروں پر مبنی ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کو ورکنگ گروپ 

کا کنوینر مقرر کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے کے بارہ ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پی ایچ ایس ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز کمیٹی کے ممبر منتخب کر دیئے گئے ۔ ڈائریکٹر ہاؤسنگ نائن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں