4کروڑ سے اہم شاہراہوں کی مرمت وبحالی کافیصلہ

4کروڑ سے اہم شاہراہوں کی مرمت وبحالی کافیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ایم سی ایل کا شہر کی اہم شاہراہوں کی مرمت و بحالی کا فیصلہ، چار کروڑ 15 لاکھ کی لاگت سے اعوان ٹائون،گول باغ شادباغ،شالامار لنک روڈ،کچا جیل روڈ،بیگم کوٹ روڈ شاہدرہ کی مرمت و بحالی، پیچ ورکس ، لائٹس اور ٹف ٹائلنگ کا کام کرایا جائیگا۔

32 لاکھ 27 ہزار کی لاگت سے ماڈل بازار اعوان ٹائون روڈ کو بحال کیا جائیگا،پیچ ورکس ،فٹ ہاتھوں کی بحالی، سیوریج مسائل ،لائن مارکنگ اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی کی جائیگی۔ایک کروڑ 97 لاکھ کی لاگت سے گول باغ شادباغ ٹرپل روڈ کو مرمت و بحال کیا جائیگا،لوہے کے جنگلات کو پینٹ، خراب فٹ پاتھوں پر ٹف ٹائلنگ ، پیچ ورکس سمیت دیگر ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ۔38 لاکھ 50 ہزار کی لاگت سے شالامار لنک روڈ کوبحال کیا جائیگا،59 لاکھ کی لاگت سے کچے جیل روڈ پر ترقیاتی کام کرائے جائیں گے 

51 لاکھ 32 ہزار کی لاگت سے بیگم کوٹ روڈ شاہدرہ کی مرمت و بحالی کے کام کرائے جائیں گے ۔دو کروڑ کی لاگت سے برکت مارکیٹ سے ملحقہ روڈز کی مرمت کی جائیگی ،44 لاکھ کہ لاگت سے لبرٹی مارکیٹ سے ملحقہ روڈز پر ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ۔52 لاکھ کی لاگت سے اسلام پورہ کے مختلف روڈز پر پیچ ورکنگ کے کام کرائے جائیں گے ۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے مرمت و بحالی کے کاموں کا تخمینہ تیار کر کے رپورٹ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کو بھجوا دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں