افسروں کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مانیٹرنگ کی ہدایت
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت لاہور شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ڈی سی نے کہا کہ 500 ملین کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسروں کو بھی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور ایم ڈی واسا کو ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ڈرین سسٹم میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔