55فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت دے دی :یاسمین راشد

55فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کوریج  کی سہولت دے دی :یاسمین راشد

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پنجاب کی 55فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت دے دی گئی ۔

نیاپاکستان قومی صحت کارڈ ایپلی کیشن میں ایک لاکھ 84ہزار سے زائد افرادرجسٹرڈہوچکے ہیں۔ صوبائی وزیرکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے اجلاس کے دوران وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے اعدادوشمارکی تفصیلات پیش کیں۔

یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات ماضی کی نسبت اب بہت بہترہوچکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں