دی ایجوکیٹرز کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ اور مباحثہ

دی ایجوکیٹرز کے زیر اہتمام  تقریری مقابلہ اور مباحثہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن میں دی ایجوکیٹرز کی جانب سے ملکی سطح پر اٹھارھویں سالانہ تقریری مقابلے اور مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔

پرائمری سطح پر طلبا نے اُردو اور انگریزی تقاریر جب کہ سیکنڈری سطح پراُردو اور انگریزی مباحثوں میں حصّہ لیا۔مہمان خصوصی میاں عمران مسعود اور گروپ ڈائریکٹردی ایجوکیٹرز علی رضا نے جیتنے والے طلبا میںٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ رُخسانہ نعیم، فریدہ شاہداور راشدہ پرویز نے بطور جج شرکت کی۔دی ایجوکیٹرز نارتھ ریجن کے طلبا فاتح قرا ر پائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں