سروسز ہسپتال میں مبینہ طورپر طبی سہولیات کا فقدان

سروسز ہسپتال میں مبینہ طورپر طبی سہولیات کا فقدان

لاہور (بلال چودھری )سروسز ہسپتال میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے ،سروسز ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹرز نے بغیر سہولیات کے علاج کرنے سے ہاتھ کھڑے کردیئے ۔

 طبی سہولیات کے حصول کیلئے مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو خطوط لکھ دیئے ،ایمرجنسی میں مختلف ٹیسٹ بھی نہیں ہورہے ، وارڈ میں رات کے اوقات میں سکیورٹی گارڈ بھی نہیں ہوتا، میڈیکل یونٹ ون میں ہائوس آفیسرز کی کمی ہے ، سربراہ شعبہ میڈیکل ون ہائوس آفیسرز کی کمی کے باعث علاج معالجہ کا نظام متاثر ہورہاہے ، بچوں کے آئی سی یو میں ادویات کی قلت ہے ۔

سی بی سی، آر ایف ٹی، ایل ایف ٹی سمیت دیگر ٹیسٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے ، ایمرجنسی میں کارڈیک مانیٹر تک میسر نہیں ہے ، روزمرہ استعمال ہونے والی ادویات کی بھی کمی ہے ، عرصہ سے ایمرجنسی میں ایکسرے فلم ہی دستیاب ہے ، ایمرجنسی میں نرسنگ سٹاف کی کمی ہے ، مناسب نظام نہ ہونے کے باعث مریض کو ریفر کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا رہتاہے ،ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں