میکڈونلڈزلاہور پولو کنٹری کلب میں بی او پی اے ٹی ایم کا افتتاح

 میکڈونلڈزلاہور پولو کنٹری کلب  میں بی او پی اے ٹی ایم کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر)بی او پی اور میکڈونلڈز نے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے میکڈونلڈز کی اہم برانچوں میں بی او پی اے ٹی ایم نصب کرنے کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے ۔

پنجاب بینک کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ فرید احمد خان نے معاہدے کے تحت لاہور پولو کنٹری کلب میکڈونلڈ زبرانچ میں اے ٹی ایم کا افتتاح کر دیا۔تقریب میں گروپ چیف کنزیومر اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ بی او پی زاہد مصطفی، گروپ ہیڈ آپریشنز اعجاز الرحمن قریشی ، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ نوفل داؤد ، ہیڈ کارڈز عاصم قریشی ،میکڈونلڈ زکے ڈائریکٹر مارکیٹنگ رضا علی، نیشنل منیجر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ عمر طور، آپر یشنل منیجر خرم اقبال،ڈویژنل منیجرہارون اختر ،علی رضا اور سینئر منیجر فیصل شاہد نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں