قرآن کی لازمی تعلیم،ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوکل پرسن تعینات

قرآن کی لازمی تعلیم،ایس او پیز پر  عملدرآمد کیلئے فوکل پرسن تعینات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نجی سکولوں کے معاملات دیکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے گڑھی شاہو ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر اقبال حسین کو فوکل پرسن تعینات کردیا ۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قرآن کی لازمی تعلیمی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا اقبال حسین کی ذمہ داری ہوگی ،وہ نجی سکولوں میں قانون پر عملدرآمد کروائیں گے ،نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے معاملات بھی دیکھیں گے ،شکایات کی شنوائی بھی کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں