جی سی یو سنڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل

جی سی یو سنڈیکیٹ اجلاس کے  ایجنڈے کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے سنڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

 کمیٹی نہ صرف تدریسی اور انتظامی شعبہ جات سے تجاویز مرتب کرے گی بلکہ پہلی بار سینڈیکیٹ کے ممبران سے اجلاس سے پہلے مشاورت کرنے کی روایت بھی قائم کی جائے گی ۔ وائس چانسلر اور سنڈیکیٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔

وائس چانسلر نے کہا گریڈ 1 سے 19 تک کے عملے اور فیکلٹی کے ڈسپیرٹی الاؤنس کا معاملہ بھی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارش کے بعد سنڈیکیٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں