اخوت مشاہدہ سکول ہاسپٹیلٹی اینڈ ٹورازم کلاسز کا افتتاح
لاہور(سٹاف رپورٹر)اخوت یونیورسٹی مصطفی آباد میں اخوت مشاہدہ سکول ہاسپٹیلٹیٹورازم کی کلاسز کے اجراکے موقع پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
وزیر ٹورازم اعظم جمیل،ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ چیئرمین ٹورازم، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،رہنما تحریک انصاف مزمل مسعود بھٹی، چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے اعلان کیا ہم سیاحت کے فروغ کیلئے مری کے گرد و نواح میں سیاحوں کی رہائش کیلئے ایک ہزار گھر بنائیں گے ،اخوت مائیکروفنانس پروگرام کے تعاون سے 20، 30 لاکھ کے قرضوں کے ذریعے چھوٹے چھوٹے گھر بنائیں گے جو غربت کے خاتمے کا ذریعہ بھی بنیں گے ، ہم ایسے مقامات بھی تلاش کریں گے جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔