لڑائی جھگڑا کیس، ملزم کی ضمانت خارج، دونوں پارٹیاں گتھم گتھا
لاہور( کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ میں لڑائی جھگڑا کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج ،عدالتی فیصلہ کے بعد مقدمہ کے مدعی اور ملزم پارٹی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔
پولیس اہلکاروں نے لڑائی جھگڑا کرنے والوں کو حراست میں لے لیا جسٹس طارق ندیم نے ملزم مرزا غلام عباس کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔