ایل ڈی اے: 110 کرپشن انکوائریاں التوا کا شکار
لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے کے 110 افسروں و ملازموں کے کرپشن کیسز میں انکوائریاں التوا کا شکار ہیں، انکوائریوں کا فیصلہ نہ ہونے سے کرپٹ افسر و ملازمین اتھارٹی میں پر کشش عہدوں پر تعینات ہیں۔
کرپشن اور بے ضابطگیوں کی جانچ پڑتال کے لیے مقرر ہونے والے 32 انکوائری افسروں نے ایک سال سے انکوائری کا فیصلہ نہ کیا۔ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر معظم رشید، شبیر چیمہ ،شہباز الحق ،ڈائریکٹر عبدالحفیظ ، سبطین قریشی،اظہر علی ، ڈائریکٹر نعمان خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر بن سعد، عبدالواحد ، علی عباس ، یاور ورک ،ڈپٹی ڈائریکٹر مصدق شاکر ،رانا اجمل اور وزیر خان نے بروقت انکوائریوں کا فیصلہ نہ کیا۔
انکوائریوں کو بروقت مکمل نہ کرنے پر 32 افسروں کو نوٹس بھی دے دیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ بارہا نوٹسز کے باوجود عرصہ دراز سے انکوائریوں پر فیصلہ نہ کیا ۔التوا کی شکار انکوائریوں پر ڈی جی ایل ڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے افسروں کو زیر التوا انکوائریاں ایک ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔