سروسز ہسپتال :اوور ہیڈ بریج بنانے کی تجویز مسترد

سروسز ہسپتال :اوور ہیڈ بریج بنانے کی تجویز مسترد

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جیل روڈ سے کوڑے کے تمام کنٹینرز ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

کمشنر کا کہنا ہے سروسز ہسپتال کے سامنے زیرزمین پل کی موجودگی میں اوور ہیڈ بریج بنانے کی کوئی ضرورت نہیں،تجویز مسترد کر دی گئی۔ انہوں نے کہا مال روڈ پر کیمروں سے جاری نگرانی کیلئے سیف سٹی اتھارٹی سے تفصیلات لی جائیں،مال روڈ پر مرمت و بحالی ایم سی ایل اور جیل و فیروزپور روڈ پر ایل ڈی اے کریگی،لاہور کی 3 اہم شاہراہوں پر 6سروس ڈلیوری کیمپس قائم کر دئیے گئے ۔

کمشنرنے الفلاح بلڈنگ تا مسجد شہدا بجلی کے تار زیر زمین کرنے کیلئے ٹیکنیکل مشاورت طلب کر لی۔فیروزپور،مال اور جیل روڈ کے بس شیڈز کو دھوکر مکمل صفائی کر دی گئی۔سرکاری بورڈز کے کلسٹر کو ختم کر کے ایک بورڈ آویزاں کر دیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی،سی او علی بخاری،اے سی جی عثمان جلیس سمیت الائیڈ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں