حضرت میا ں میرؒ مزار کی تزئین وآرائش کاکام شروع

حضرت میا ں میرؒ مزار کی تزئین وآرائش کاکام شروع

لاہور(زنیرہ الیاس )والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے حضرت میاں میرؒ کے مزار کے تحفظ کا کام شروع کر دیا ۔

جبکہ اس منصوبے کے لیے محکمہ اوقاف نے فنڈز فراہم کردیئے اور انہوں نے ڈبلیو سی ایل اے کو ایگزیکیوٹنگ ایجنسی مقرر کر دیا ہے ۔مزار سمیت پورے کمپلیکس کا تحفظ 49.25 ملین روپے سے کیا جائے گا۔ یہ کام والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ذریعے 2023 میں مکمل ہو جائے گا۔ڈائریکٹر کنزرویشن اینڈ پلاننگ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نجم ثاقب نے کہاکہ ہم نے نومبر 2021 میں مزار اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کو تھری ڈی لیزر سکینر کے ذریعے دستاویزی شکل دے کر کام شروع کیا۔
نجم نے مزید کہا کہ زائرین کے لیے مزار پر نکاسی آب کا بہتر نظام فراہم کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف نے حضرت میاں میر کے مزار کے تحفظ کا کام ڈبلیو سی ایل اے کو سونپا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں