پولیو مہم 24 جنوری سے شروع ، 6326 ٹیمیں تشکیل

 پولیو مہم 24 جنوری سے شروع ، 6326 ٹیمیں تشکیل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ڈی سی عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت 24 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

 ڈی سی میاں میر ہسپتال میں مہم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے ۔ ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر قیصر نے ڈی سی کو بریفنگ دی۔ ڈی سی نے کہا انسداد پولیو مہم میں 6326 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،18 لاکھ 70 ہزار بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں