ستونوں پر اشتہاری مہم کمپنیوں کی عدم دلچسپی:میٹروبس کی آمدن بڑھانے کا منصوبہ ناکام

ستونوں پر اشتہاری مہم کمپنیوں کی عدم دلچسپی:میٹروبس کی آمدن بڑھانے کا منصوبہ ناکام

لاہور (شیخ زین العابدین)میٹرو بس ٹریک کے ستونوں پر اشتہاری مہم میں کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باعث میٹرو بس کی آمدن بڑھانے کا منصوبہ پہلے ہی مرحلے میں ناکام ہو گیا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ٹریک کے پلرز پر رنگ و روغن کرنے کے عوض کمپنی کو محدود اشتہاری مہم کی اجازت دینا تھی،کسی فرم نے ٹینڈر کیلئے کاغذات جمع نہ کرائے ،شاہدرہ سے گجومتہ تک تمام ستونوں پر مختلف ثقافتوں پر مبنی پینٹنگز کا عمل رک گیا۔جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کہا فنانشل ماڈل میں تبدیلی لا رہے ہیں،پورے سٹیشن کو لیز پر دینے کی تجویز زیرغورہے ۔

تفصیل کے مطابق موجودہ حکومت میں میٹرو بس کا فنانشل ماڈل تیار کیا گیا کہ ٹریک کے پلرز کو خوبصورت بنانے اور اس سے آمدن حاصل کرنے کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا مگر اتھارٹی کو پہلے ہی فنانشل ماڈل میں کامیابی نہ مل سکی۔اتھارٹی نے اس حوالے سے فرموں سے اظہار دلچسپی طلب کئے لیکن پرائیویٹ فرمز کی جانب سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا گیا، کسی ایک بھی فرم کی جانب سے ٹینڈر کے لئے دستاویزات جمع نہ کرائی گئیں۔جی ایم آپریشنزنے بھی ٹینڈر نہ جمع کرانے کی تصدیق کر دی،عزیر شاہ کا کہنا تھا فنانشل ماڈل میں تجاویز کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں