بیگم پروین سرور کا واٹر سولر پمپ لگانے کے منصوبے اعلان

بیگم پروین سرور کا واٹر سولر  پمپ لگانے کے منصوبے اعلان

لاہور(سپیشل رپورٹر) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ‘‘واٹر سولر پمپ ’’لگانے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مر حلے میں پنجاب کے 2ہزار سے زائد مقامات پر یہ واٹر سولر پمپ لگائے جائیں گے ۔

عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر کے ان کو خطر ناک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے ،سرور فاؤنڈیشن پہلے بھی پنجاب ،بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں عوام کو روزانہ 2.2ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں