این اے 125میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم

این اے 125میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے این اے 125کی یوسی71میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردئیے ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پرانسدادپولیومہم کے تحت معصوم بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پنجاب کے تمام خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت دی ہے ۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے ہزاروں خاندان صحت کی مفت سہولیات حاصل کررہے ہیں۔

یکم جنوری سے اب تک نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے لاہورڈویژن میں 1200سے زائدافراددل کے آپریشن کراچکے ہیں۔ صحت کارڈ کے ذریعے ابھی تک لاہورڈویژن میں افراد12کروڑروپے سے زائد رقم کا دل کا علاج کراچکے ہیں۔ یکم جنوری سے اب تک نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے لاہورڈویژن کے 650سے زائدافراد 92لاکھ روپے سے زائدکی رقم کا آنکھوں کا علاج کراچکے ہیں۔ نیاپاکستان قومی صحت کارڈہرخاندان کے سربراہ کوملے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں