ایل ڈی اے کو ذاتی وسائل سے ایکسپریس وے کی تعمیرکاحکم

ایل ڈی اے کو ذاتی وسائل سے ایکسپریس وے کی تعمیرکاحکم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلٰی پنجاب نے فنانشل ماڈل کی منظوری تک ایل ڈی اے کو ذاتی وسائل سے ایکسپریس وے منصوبے پر تعمیرات شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔

ایل ڈی اے نے پلاٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کو ایکسپریس وے پر خرچ کرنے کا پلان بنا لیا، فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے پلاٹوں کی فروخت سے 136 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ ایف ٹی سی کے پلاٹوں کی فروخت سے فی الفور حاصل ہونے والی آمدنی کا 20 ارب ایکسپریس وے پر لگایا جائے گا ۔ فنانشل ماڈل کی منظوری کے بعد یہ رقم ایل ڈی اے اکاؤنٹ میں دوبارہ منتقل ہوگی۔

ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کی ڈیڈ لائن میں بھی تبدیلی پر غور کیاجارہا، وزیر اعلٰی پنجاب نے 18 کی بجائے 15 ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا،ڈی جی ایل ڈی اے نے ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹس کو ایف ٹی سی پلاٹوں کی نیلامی کا ٹاسک دے دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں