میٹرو بس میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہو سکا

میٹرو بس میں ایس او پیز  پر عمل درآمد نہ ہو سکا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )میٹرو بس کو ستر فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی حکمت عملی مرتب نہ ہوسکی ۔

این سی او سی کی ہدایت کے باوجود میٹرو بس میں مسافروں کی تعداد کم نہ ہوسکی۔ گجومتہ سے شاہدرہ چلنے والی میٹرو بس کھچا کھچ بھری ہوئی، مسافروں کی بڑی تعداد بس میں کھڑے ہوکر سفر کرنے پر مجبور ہیں، میٹرو بس میں سماجی فاصلے کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ٹکٹنگ محدود کرنے کے احکامات بھی ہوائی ثابت ہوئے ۔ جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں مسافر محدود کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں