سرگودھا یونیورسٹی میں بزنس آئیڈیاز بارے تقریب کا انعقاد

سرگودھا یونیورسٹی میں بزنس  آئیڈیاز بارے تقریب کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نوجوانوں کے بزنس آئیڈیاز کو فروغ دینے کے لیے سرگودھا یونیورسٹی میں بزنس آئیڈیاز کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

ریجنل پلان9سرگودھا سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ اس مقابلہ میں نوجوانوں کی جانب سے آئی ٹی، ڈیجیٹل، میڈیکل، زراعت، سیاحت، ٹرانسپورٹ، ای کامرس و دیگر شعبہ جات سے متعلق 21 منفرد بزنس آئیڈیاز پیش کئے گئے جن میں سے منصفین نے 11 متاثر کن آئیڈیاز کو منتخب کیا۔

تقریب میں چیمبر آف کامرس کے صدر شعیب بسرا، چیمبر آف کامرس برائے خواتین کی نائب صدر سعدیہ خان، ڈائریکٹر نون بزنس سکول پروفیسر ڈاکٹر غلام علی بھٹی، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر فاروق انور، ریجنل پلان 9 کی ٹیم نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں