بلدیاتی الیکشن، نیبر ہڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں میں سست روی

بلدیاتی الیکشن، نیبر ہڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں میں سست روی

لاہور (عمران اکبر)پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 43 روز بعد بھی اسمبلی سے پاس نہ ہو سکا ۔

پنجاب اسمبلی سے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری نہ ہونے سے نیبر ہڈ کونسلز کی حلقہ بندیاں سست روی کا شکار ہیں ۔پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 میں نیبر ہڈ کونسلز کی آبادی میں ترامیم نہ کرے تو حلقہ بندیوں کا کام جاری رہ سکتاہے ،نیبر ہڈ کونسل کی آبادی کو 20 ہزار سے بڑھانے یا کم کرنے پر حلقہ بندی دوبارہ کرنا پڑیگی ،پنجاب اسمبلی سے عدم منظوری کی صورت میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 ایک سو بیس روز بعد از خود ختم ہوجائے گا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت تحصیل کونسلز، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤنز اور نیبر ہڈ کونسلز کی حلقہ بندی مکمل تو مجوزہ ایکٹ ہی ختم کردیاگیا۔وزیر بلدیات میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ 2021کے آرڈیننس میں کچھ ٹاؤن و سینکڑوں میونسپل کمیٹیوں کی بحالی کی ترامیم سے حلقہ بندیوں کو دوبارہ از سر نو کرایا جائے گا لیکن بہت جلد آرڈیننس منظور کرا لیا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں