لعل شہباز قلندر انڈرپاس سے ملحقہ واٹر ٹینکس کی تعمیر شروع نہ ہوسکی

لعل شہباز قلندر انڈرپاس سے ملحقہ  واٹر ٹینکس کی تعمیر شروع نہ ہوسکی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لعل شہباز قلندر انڈر پاس وزیر اعلٰی پنجاب کے افتتاح کے ایک سال دو ماہ بعد بھی انڈر پاس سے ملحقہ واٹر ٹینکس کی تعمیر شروع نہ ہوسکی۔

 پی سی ون کے مطابق قرشی پارک میں دو واٹر ٹینکس کی تعمیر کی جانی تھی، ایل ڈی اے نے بجٹ میں واٹر ٹینکس اور سیوریج سسٹم کے لیے 8 کروڑ روپے مختص کیے ، ایل ڈی اے واٹر ٹینکس کے ٹینڈرز ایوارڈ کرنے کے بعد خاموش ہوگیا۔

بارشی پانی محفوظ بنانے کے منصوبے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ،منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکس کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز ایوارڈ کر چکے ہیں، واٹر ٹینکس کی تعمیر کا کام تیز کرنے کے لیے کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں