ہسپتالوں میںآئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کم پڑنے لگے

ہسپتالوں میںآئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کم پڑنے لگے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )شہر کے 5بڑے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کم پڑنے لگے ۔

کورونا کے سب سے زیادہ مریض سرگنگارام ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔سرگنگارام ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا آکوپینسی ریٹ 62 فیصد سے 73.35 فیصد تک جاپہنچا۔سرگنگارام ہسپتال میں 25 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں ،سرگنگارام ہسپتال میں 15 وینٹیلیٹرز میں سے 7 خالی جبکہ 8 پر مریض زیر علاج ہیں۔اسی طرح میو میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا آکوپینسی ریٹ 46.75فیصد سے 57.5 فیصد تک جاپہنچا ،میو ہسپتال میں مجموعی طور پر78 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں جبکہ 42 پر مریض زیر علاج ہیں اور 36 بیڈز خالی پڑے ہیں۔میو ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 58 وینٹیلیٹرز ہیں۔

میو ہسپتال کے 35 پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ 23 وینٹیلیٹرز خالی پڑے ہیں۔ سروسز ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا آکوپینسی ریٹ 18.35 فیصد ہے ۔جناح ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا آکوپینسی ریٹ 13 فیصد ہے جبکہ لاہور جنرل ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز کا آکوپینسی ریٹ 12.15فیصد ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں