سکولوں کے طلبہ میں کہانی نویسی کے مقابلے کااعلان

سکولوں کے طلبہ میں کہانی نویسی کے مقابلے کااعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری ، نجی اور غیر رسمی سکولوں کے طلبہ کے درمیان کہانی نویسی کے مقابلے کرانے کا اعلان کردیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سرکاری ،نجی، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کے درمیان کہانی نویسی کامقابلہ کرانے کا اعلان کردیا گیا ۔ ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیر اہتمام مقابلے کے لیے کہانیاں مانگ لی گئیں ۔اردو اور انگریزی زبان میں کہانی نویسی کے مقابلے ہونگے ۔

دس سے تیرہ اور 14 سے 18 سال کی دو کیٹگریز بنائی گئی ہیں ۔ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں طلبہ کو مالی انعام دیا جائے گا ۔ پوزیشن ہولڈرز کو مالی انعام ،سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تین ہفتے کی خصوصی تربیت بھی دی جائیگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں