شہر کے 16رجسٹری محرروں کے تقرروتبادلے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شہر کے 16رجسٹری محررکے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔
تعیناتی کے منتظر امتیاز احمد رجسٹری محرر ون داتا گنج بخش ٹاؤن،قطب الدین رجسٹری محرر ون راوی ٹاؤن ،وقار علی کو جنرل برانچ سے رجسٹری محرر علامہ اقبال ٹاؤن ،احسن فرہاد کو ڈومیسائل برانچ ماڈل ٹاؤن سے رجسٹری محرر ون نشتر ٹاؤن ،ذوالقرنین اے ڈی سی آفس سے رجسٹری محرر عزیز بھٹی ٹاؤن ،رضوان الٰہی کو اے سی ماڈل ٹاؤن آفس سے رجسٹری محرر شالیمار ٹاؤن ،حافظ ندیم کو سٹیمپ وینڈنگ کلرک سے رجسٹری محرر واہگہ ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ۔عرصہ دراز سے 8رجسٹری محرروں کو ناقص کارکردگی کی بنا پر اسٹیبلشمنٹ برانچ رپورٹ کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ۔