میاں میر ہسپتال میں بچوں کو ویکسین پلاکر مہم کا آغاز

میاں میر ہسپتال میں بچوں کو ویکسین پلاکر مہم کا آغاز

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چھٹہ نے میاں میر ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر 5روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا۔6 ہزار 326 ٹیمیں 18 لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شہرلاہور میں پولیو مہم کے اگلے مرحلے کا آغاز پیر کی صبح سے ہوگا ،ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چھٹہ نے میاں میر ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا آغاز کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصراللہ رانجھا ،ایم ایس میاں میر ہسپتال بھی موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد ٹیمیں 18 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی ۔

ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں ،بس ٹرمینلز ،ریلوے سٹیشن ،میٹرو سٹیشنز پر ننھے اطفال کو پولیو کے قطرے پلائینگی ۔ایم ایس میاں میر ہسپتال نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے بچوں کو بھی پولیو ویکسین پلانے کیلئے خصوصی ڈیسک تشکیل دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چھٹہ نے شہر بھر میں والدین سے اپیل کی کہ مستقبل کی بھاگ ڈور سنبھالنے والے ان نونہالوں کو پولیو کی دو بوندیں ضرور پلوائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں