قصور اور نواح میں لاکھوں کے ڈاکے ،متاثرین کا احتجاج

قصور اور نواح میں لاکھوں کے ڈاکے ،متاثرین کا احتجاج

قصور،کھڈیاں خاص،مصطفی آباد/ للیانی (خبرنگار، نمائندگان دنیا،نامہ نگار،سٹی رپورٹر)قصور اور نواح میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا۔

متاثرین نے احتجاج کیا۔چیئرمین مذہبی امور کمیٹی حضرت بابا بلھے شا ہ عبداللطیف قادری کار پر اہل خانہ کے ہمراہ شادی پر جارہے تھے کہ کھارا روڈ کے قریب ڈاکوؤں نے 10 تولے طلائی زیورات ،موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا ،ملزموں نے حاجی عبداللطیف کی اہلیہ کے ہاتھوں سے زیورات تیز دھار کٹر کے ساتھ کاٹ کر چھینے ، جس سے خاتون کے ہاتھ اور بازو شدید زخمی ہوگئے ،15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی جس پرمتاثرین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

موٹر سائیکل سوار2 ڈاکوؤں نے سٹیل ملز کے مالک محمد عمران سعید سے 8لاکھ روپے چھین لئے ۔الہ آباد میں محمد عباس سے 5لاکھ ،ڈیرہ راؤ عبدالقیوم چونیاں کے نزدیک غلام مصطفی سے 65 ہزارنقدی ،موٹرسائیکل ،مصطفی آباد اڈامیں بلال کی دکان سے 2لاکھ51ہزارروپے ،کوٹرادھا کشن میں ضیامصطفی سے 1لاکھ 19 ہزارنقدی، مین دیپالپور روڈ کچا پکا کے قریب محمد اشرف اور اہل خانہ سے تشدد کے بعد 60 ہزار نقدی،2تولہ طلائی زیورات،محمد افضال سے 90 ہزار نقدی لوٹ لی گئی۔

قصورکی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں اور تاجروں نے کہا اگر پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں پر فوری طور پر قابو نہ پایا تو شہری ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں