محکمہ لائیوسٹاک آفس میں مرغیاں تقسیم

محکمہ لائیوسٹاک آفس میں مرغیاں تقسیم

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک آفس میں مرغیاں تقسیم کی گئیں۔مرغبانی پروگرام میں شرکت کیلئے چھ سو سے زائد درخواستیں دی گئیں جن میں سے 80 خوش نصیبوں کو یونٹ دئیے گئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک  ڈاکٹر محمد سجاد حیدر نے بتایا مرغبانی کے فروغ کیلئے یہ حکومت کا لائق تحسین اقدام ہے جس کے تحت بیشمار خواتین مرغیاں پال کر معیشت میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔قرعہ اندازی کے ذریعے مرغیوں کے یونٹ تقسیم کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں