سنیپ چیکنگ :موٹر سائیکل چور گرفتار

سنیپ چیکنگ :موٹر سائیکل چور گرفتار

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دورانِ سنیپ چیکنگ موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا۔

 ملزم امجد علی کے قبضہ سے 3چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں، ملزم نے گرین ٹاؤن اور نولکھا کے علاقوں سے موٹر سائیکلز چوری کیں۔

ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے وی ایل ایس ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں