نوانکوٹ کلاتھ مارکیٹ میں چوری کی وارداتیں کرنیوالی خاتون گرفتار
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کنے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی۔
نوانکوٹ کلاتھ مارکیٹ میں چوری کی وارداتیں کرنیوالی خاتون گرفتار کر لی، خاتون کی دیگر2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمہ کے قبضہ سے نہایت قیمتی 4 سوٹ برآمد ہوئے ، ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچی تھی۔ ملزمہ پہلے بھی متعدد وارداتیں کرچکی ہے ۔