لیاقت آباد پولیس نے 6پتنگ باز پکڑ لئے
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 پتنگ باز گرفتار کر لیے۔
گرفتار ملزموں میں رفیق، سانول، شفیق، رمضان، افضال اور عبدالرحمن شامل ہیں،پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد کی اور حوالات میں بند کردیا۔ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔