ابوبکر صدیق ؓکے امت پر بے شمار احسانات:جے یوآئی س

ابوبکر صدیق  ؓکے امت پر بے شمار احسانات:جے یوآئی س

لاہور (سیاسی نمائندہ)جمعیت علمائے اسلام س پنجاب کے زیر اہتمام خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی سیرت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی س پنجا ب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلٰی قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید ناصدیق اکبر ؓکے امت محمدیہ پر بے شماراحسانات ہیں ،

آپ ؓ ایک تحمل مزاج اور بہتریں حکمران تھے ،جنہوں نے اسلام پر فتنوں کی یلغار کو کمال مہارت اور اللہ کی دی ہوئی حکمت ودانائی سے روکا۔ مولانا ایوب خان سیکرٹری اطلاعات ،مولانا قاری اعظم حسین، مولانا محمد طیب عثمانی ،قاری واحد بخشش غلام اکبر، رحمت اللہ لاشاری ،مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا علی شاہ ودیگرنے کہا کہ سید ناصدیق اکبر ؓکے احسانات امت مسلمہ پر بے شمار ہیں۔

اس لئے آنحضرت ؐنے فرمایا تھا کہ سب کے احسانات کابدلہ میں محمدؐ دے چکا مگر ابوبکر ؓ کے احسانات کابدلہ اللہ تعالٰی خود اپنی شان کریمی سے عطا فرمائیں گے ، حکومت سید ناصدیق اکبرؓ کا یوم وفات 22جمادی الثانی سرکاری سطح پر منانے کااور عام تعطیل کا اعلان کر ے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں