سیدنا صدیق اکبرؓ اسلام اور مسلمانوں کے محسن ہیں:مقررین

سیدنا صدیق اکبرؓ اسلام اور مسلمانوں کے محسن ہیں:مقررین

لاہور (سیاسی نمائندہ) جمعیت علمائپاکستان (نورانی )کے زیر اہتمام مسلمانوں کے خلیفہ اول امیرالمومنین حضرت سید نا صدیق اکبر ؓکے یوم پیدائش کے موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ و جے یو پی نورانی کے صدر ابوالخیر محمد زبیر کی صدارت میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 جس سے پیر صفدر شاہ ،مفتی نعیم جاوید نوری،علامہ حسیب قادری، پیر محمد اصغر نورانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ابوالخیرڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمدؐکے فرمان پر اپنا سب کچھ قربان کردیا،آپؓ اسلام قبول کرنے والوں میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں۔

آپ ؐنے اشاعت دین کے لیے ایک عظیم کردار ادا کیا،آپؓ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے جان ومال اور اولاد کی پرواہ کئے بغیر سب کچھ اسلام اور پیغمبرعالم حضرت محمدؐکے فرمان پر قربان کر دیا،آپ ؓ کے دور خلافت میں بہت سے فتنوں نے سر اٹھایا اور جھوٹی نبوت کے دعوے بھی کئے گئے لیکن آپؓ بلا خوف و خطر نہ صرف تمام فتنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا بلکہ نبوت کے دعویداروں کا بھی قلع قمع کیا۔

نبی اکرم ؐ نے فرمایا کہ میری امت میں سب سے زیادہ مہربان ابو بکر ؓ ہیں،آج ہمیں چاہیے کہ خلیفہ اول امیرالمومنین حضرت سید نا ابو بکر صدیق ؓکی سیرت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں