ملک میں قازقستان جیسے حالات کا خدشہ : لیگی ایم پی اے

ملک میں قازقستان جیسے حالات کا خدشہ : لیگی ایم پی اے

لاہور (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چودھری منیب الحق نے کہا نا اہل لوگوں نے خوشحالی کی طرف جاتے پاکستان کوپستی کی طرف دھکیل دیا۔

 قازقستان جیسے حالات کا خدشہ ہے ، سٹیٹ بینک اب پاکستان کے معاملات سے آزاد ہے ،اب حکومت کا چلنا اور ملک کو ترقی دینا مشکل ہوجائے گا،وہ شرائط پہلے جو عالمی مالیاتی ادارے لگاتے تھے وہ اب سٹیٹ بینک لگائے گا۔سٹیٹ بینک جو پالیسی بنائے گا اس پر حکومت اور پارلیمان اس سے پوچھ نہیں سکیں گے ، ہم پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے ، جیسے ہی اسمبلی دوسری بنے گی ہم اس قانون کو تبدیل کردیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت نے ملک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ، تباہی کے بعد اندرا گاندھی طرز کی نئی ایمرجنسی کا حال مشرف کی ایمرجنسی جیسا ہوگا،کھاد کا بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے ،بددیانت حکومت کے دور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔

تبدیلی کا جھانسہ دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب اپنی لوٹ مار، نااہلی ، نالائقی چھپانے کیلئے اسلام اورریاست مدینہ جیسے مقدس ناموں کا استحصال کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں