حکومت کو کشمیریوں کیلئے ہر قانونی راستہ اپنانا ہوگا:سردار عتیق

حکومت کو کشمیریوں کیلئے ہر قانونی راستہ اپنانا ہوگا:سردار عتیق

لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان میاں چنوں کی سماجی شخصیت آصف آصفی الخیری کی دعوت پر میاں چنوں آئے ،جہاں پر اُنہوں نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر میڈیا سے تفصیلی گفتگو کی۔

اُنکا کہنا تھا بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو جس طرح تنگی و پریشانی سے دورچار کیا جارہا ہے یہ انسانیت کی پامالی ہے ،اُنکا کہنا تھا بھارت اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کام کررہا ہے ،کشمیریوں کے حقوق کی آزادی ہر ممکن ضروری ہے کیونکہ روزانہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

اگر یہ سلسلہ نہ رُکا اور کشمیریوں کو آزادی اور اُنکے حقوق نہ ملے تو شاید دنیا کو بہت بڑے مسائل اور سانحہ کا سامنا کرنا ہوگا،اُنہوں نے کہا قیادت کی گرفتاریاں کرکے بھارت کشمیریوں کی طاقت ختم کرنا چاہتا ہے مگر ایسا ممکن نہیں۔

،اُنکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری ہے اور جاری ر ہے گی اور پاکستانی حکومت کو کشمیریوں کیلئے ہر قانونی راستہ اپنانا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں