ابوبکر صدیق ؓنظام مصطفی ؐکے بہت بڑے محافظ :علما کرام

ابوبکر صدیق  ؓنظام مصطفی  ؐکے بہت بڑے محافظ :علما کرام

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت صدیق اکبر ؓ ‘‘نظام ِ اسلام ’’کے بہت بڑے محافظ اور راز دارِنبوت تھے ۔

اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں اور فتنوں کا خاتمہ آپ کا سنہری کارنامہ ہے ۔آپ ؓ سالار صحابہ اورقائدِ امت ہیں۔آپ ؓکی شجاعت، بصیرت اور ہمت سے اسلام کو بہت قوت ملی۔ آپ ؓاستقامت اور عزیمت کے ذریعے تمام مسائل پر غالب آئے ۔

مسلم دنیا کے حکمرانوں پربطور حکمران آپؓ کی اطاعت لازم ہے ۔آج مسلم حکمرانوں کی غیروں سے دوستی نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے ۔امت مسلمہ کی فلاح اسی میں ہے کہ جدا اسلامی بلاک تشکیل دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں