صدیق اکبر ؓ کا دور حکمرانوں کیلئے مشعل راہ :تحریک لبیک
لاہور (سیاسی نمائندہ)تحریک لبیک یار سول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سالانہ ‘‘سیدنا صدیق اکبر ؓ کانفرنس’’ کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افضلیت صدیق اکبر ؓ اُمت کا اجماعی عقیدہ ہے ۔ آپ ؓ صرف خلیفہ راشد ہی نہیں تھے بلکہ دیگر خلفائے راشدین کے لیے رہبرورہنما بھی تھے ۔ آپ ؓ کو بلا وجہ اُمت میں پہلا نمبر نہیں دیاگیا۔
آپ ؓ کی صلاحیتیں اور دینِ اسلام کے تحفظ کے لیے آپ ؓ کی خدمات ہی پہلے نمبر کی تھیں۔ قیامت تک نظامِ اسلام کا محور خلافت صدیق اکبر ؓ پر ہے ۔ حضرت صدیق اکبر ؓ نے مسیلمہ کذاب کی سرکوبی کرکے تحفظ ختم نبوت کا طریقہ بتا دیا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کا دور حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔