4 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ ، آگاہی نوٹسز

4 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ ، آگاہی نوٹسز

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)غیر نمونہ نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا، سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز نے غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا۔

 بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو گا، گزشتہ ایک ہفتے سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو وارننگ دی جارہی تھی، آگاہی اور وارننگ مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام پہنچایا گیا ،4 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔

آگاہی مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد شہریوں کو واننگ دی گئی، مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس 97 اے کے تحت درج ہونگے ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں