فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی آج سماعت

فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے  زائد اثاثہ جات کیس کی آج سماعت

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی آج بروز سوموار سماعت ہوگی۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہ کو بیان مکمل ریکارڈ کرانے کے لیے آج طلب کیا ہے ۔احتساب عدالت میں فواد حسن فواد اور انکے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے ۔ فواد حسن فواد اور وقار حسن و دیگر ملزموں کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہوں کو طلب کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں